ابنا: کوئٹہ میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ڈی ایس پی امیر محمد دستی اور ان کے محافظ کو قتل کردیا۔ ڈی ایس پی امیر محمد دستی ذاتی گاڑی پر گھر جارہے تھے جب عیسیٰ نگری کے علاقے گولیمار میں گھات لگائے دہشتگردوں نے ان پر گولیاں برسائیں۔ فائرنگ سے امیر محمد دستی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے محافظ آفتاب نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔بولان میڈیکل کمپلیکس میں میڈیا سے بات چیت میں سی سی پی او کوئٹہ نے بتایا کہ مقتول ڈی ایس پی نے ماضی میں اہم مقدمات کی تفتیش کی ہے اور شبہ ہے کہ ان ملزمان میں سے کسی نے انہیں نشانہ بنایا۔ دہشتگرد پولیس اور ایف سی کی سخت چیکنگ کے باوجود، کارروائی کے بعد ہمیشہ کی طرح فرار ہوگئے۔ سی سی پی او کوئٹہ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں مختلف علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 407285
پاکستان کوئٹہ میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ڈی ایس پی اور ان کے محافظ کو قتل کردیا ۔